ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / صحرا میں 44پناہ گزین پیاس سے ہلاک

صحرا میں 44پناہ گزین پیاس سے ہلاک

Sat, 03 Jun 2017 15:38:58  SO Admin   S.O. News Service

ابوجا،2جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)نائجیر میں چوالیس پناہ گزین اگادیز سے ڈرکاؤ جاتے ہوئے راستے میں موجود صحرا میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ گھانا اور نائجیریا کے یہ شہری ایک گاڑی میں سوار ہو کر لیبیا جا رہے تھے۔ اس بیان کے مطابق پناہ گزینوں کی یہ گاڑی صحارہ ریگستان میں خراب ہو گئی۔ اس کے بعد چھ پناہ گزین پانی کی تلاش میں نکل پڑے۔ ان میں سےصحرا میں 44پناہ گزین پیاس سے ہلاک
بھی زندہ بچ جانے والے دو افراد نے امدادی کارکنوں کو اس واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ تاہم جب امدادی ٹیم خراب ہونے والی گاڑی تک پہنچی تو اس پر سوار تمام افراد پیاس سے ہلاک ہو چکے تھے۔ ہلاک شدگان میں سترہ خواتین اور چھ بچے بھی شامل ہیں۔


Share: